• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپور آزاد کشمیر، بلدیاتی انتخابات: PTI پہلے، ن لیگ دوسرے نمبر پر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

آزاد جموں کشمیر کے میر پور ڈویژن میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے سب سے زیادہ 340 نشستیں حاصل کی ہیں۔

مسلم لیگ ن 215، پیپلز پارٹی 131، آزاد امیدوار 284، مسلم کانفرنس اور ٹی ایل پی8، 8، جماعتِ اسلامی 1 نشست پر کامیاب ہوئی ہے۔

میر پور ڈویژن کی ضلع کونسلز میں پی ٹی آئی کے 53، ن لیگ کے 23، پی پی کے 19 اور 16 آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

میر پور ڈویژن کی یونین کونسلز میں پی ٹی آئی کے 246، 230 آزاد امیدوار، ن لیگ کے 165، پی پی کے 104، ٹی ایل پی کے 8، مسلم کانفرنس کے 6 اور جماعتِ اسلامی کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

میونسپل کارپوریشن میں پی ٹی آئی کے 27، ن لیگ کے 15، 16 نشستوں پر آزاد، 2 پر پی پی کے امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔

میر پور ڈویژن کی میونسپل کمیٹی میں پی ٹی آئی کے 13، ن لیگ کے 9، 19 آزاد، پی پی کے 6، مسلم کانفرنس کا 1 امیدوار کامیاب ہوا ہے۔

ٹاؤن کمیٹی میں ن لیگ 3، آزاد امیدوار 3، پی ٹی آئی اور مسلم کانفرنس ایک ایک نشست پر کامیاب ہوئی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید