• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محمد حفیظ نے ابرار احمد کے ’جادو‘ کو پہلے ہی پہچان لیا تھا؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر محمد حفیظ نے ابرار احمد کو قومی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ 30 ستمبر کو کیا تھا۔

رواں برس ستمبر/اکتوبر میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کھیلی گئی 7 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوران اسپنر ابرار احمد کو موقع نہ دینے پر محمد حفیظ نے  پاکستان کرکٹ ٹیم کی میجمنٹ سے مایوسی کا اظہار کیا تھا۔

لاہور میں 30 ستمبر کو سیریز کے چھٹے میچ میں انگلینڈ سے شکست کے بعد محمد حفیظ نے ٹوئٹر پر ابرار احمد کو جادوگر اسپنر قرار دیتے ہوئے لکھا تھا کہ افسوس ہے کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد ابرار کو ایک بھی میچ نہیں کھلایا گیا۔

محمد حفیظ نے لکھا تھا کہ ابرار کو اپنا ٹیلنٹ دکھانے کے لیے اس سیریز میں 4 میچز کھلانے چاہیے تھے۔

سابق آل راؤنڈر نے ابرار احمد کے لیے لکھا تھا کہ نوجوان محنت جاری رکھنا۔

محمد حفیظ نے اپنے پیغام کے ساتھ ابرار احمد کی تصویر بھی پوسٹ کی تھی جسے آج شاندار کارکردگی دکھانے پر دنیا بھر میں نوٹس کیا جارہا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید