بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے کہا ہے کہ ایشیا کپ 2027 کے لیے تین وینیوز زیر غور ہیں۔ بی سی بی سیکیورٹی کمیٹی کے چیئرمین سید ابراہیم احمد نے کہا کہ ون ڈے فارمیٹ کے ایشیا کپ کی میزبانی بنگلادیش کو کرنا ہے۔
سید ابراہیم احمد نے کہا کہ آئندہ برس ایشیا کپ کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ تین وینیوز ڈھاکا، سلہٹ اور چٹوگرام تجویز کیے گئے ہیں۔
بی سی بی سیکیورٹی کمیٹی کے چیف نے کہا کہ ایشیا کپ کےلیے 18 جون سے 4 جولائی کی ونڈو رکھی گئی ہے۔ اے سی سی سے بات ہوئی تینوں وینیوز کی تفصیلات مانگی گئی ہیں، آئندہ چند روز میں معاملات کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔
سید ابراہیم احمد نے کہا کہ بھارت کے دورے کے لیے سیکیورٹی بڑھانے پر تیار ہیں۔
واضح رہے کہ آخری مرتبہ بنگلادیش میں ایشیا کپ کا انعقاد 2016 میں ہوا تھا۔