• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی تحلیل ہونے تک KP اسمبلی نہیں توڑیں گے: بیرسٹر سیف

بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو
بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی تحلیل کیے جانے تک خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل نہیں کی جائے گی۔

جاری کیے گئے بیان میں خیبر پختون خوا حکومت کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے یہ بات کہی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ خیبر پختون خوا اسمبلی کی تحلیل سے متعلق کچھ وزراء اور ارکان میں اختلافات ہیں۔

بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی بھی تحلیل ہو جائے تو پھر بات بن سکتی ہے، صرف خیبر پختون خوا اسمبلی تحلیل کرنے سے مرکزی حکومت پر دباؤ نہیں ڈال سکتے۔

ان کا کہنا ہے کہ جب تک پنجاب اسمبلی کو تحلیل نہیں کیا جاتا اس وقت تک خیبر پختون خوا اسمبلی کو بھی روکا جائے گا۔

خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف کا مزید کہنا ہے کہ اب تک عمران خان نے اسمبلیاں توڑنے کی کوئی تاریخ نہیں دی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہ ہے کہ عمران خان اس معاملے پر سب کی رائے لے رہے ہیں، اپنی رائے ان کے سامنے رکھنے کی ہمیں مکمل آزادی ہے۔

قومی خبریں سے مزید