• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہین شاہ آفریدی کی ابرار احمد کی کھل کر تعریف

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلینڈ کے خلاف شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر ابرار احمد کی کھل کر تعریف کردی۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ کیا ڈریم ڈیبیو ہے، ابرار۔ وہ سپر اسٹار ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ اسی طرح کی پرفارمنس جاری رکھیں۔

واضح رہے کہ پاکستان کو اسپن کا نیا جادوگر مل گیا، ابرار احمد نے پہلے ہی ٹیسٹ میں انگلش کھلاڑیوں کو گھما کر رکھ دیا، سات بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔

ملتان میں کھیلےجارہے دوسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگ کے دوران بیٹنگ کرتے ہوئے انگلش کپتان بین اسٹوکس کو بھی کچھ سمجھ نہیں آیا، کلین بولڈ ہونے پر منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔

چکراتی، گھومتی گیندوں نے انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر کو چکرا دیا، سب ہی دیکھتے رہ گئے، ابرار احمد ڈيبیو پر سات وکٹیں لینے والے تیسرے پاکستانی بولر بن گئے، ان سے پہلے محمد زاہد اور نذیر جونیئر یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید