• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قرآن کریم اورسنت رسولؐ ہدایت و رہنمائی کا منبع ہیں،علامہ ساجد نقوی

کراچی (پ ر ) قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ ہدایت اور رہنمائی کا منبع قرآن کریم اور سنت رسولؐ اکرم ہیں، مسلمانوں کا مسلمہ و متفقہ عقیدہ ہے کہ قرآنی احکام کے مطابق پیغمبر ؐگرامی کی ذات مبارک عالم اسلام کے لئے نمونہ عمل ہے ، ایام فاطمیہ کے حوالے سے علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ موجودہ سنگین دور میں خواتین کا ہر معاشرے میں شدت سے استحصال کیا جارہا ہے ایسے حالات میں فاطمہ زہراؑ کی سیرت اور کردار سے رہنمائی حاصل کی جاسکتی ہے۔
شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید