بھارت کی کرکٹ ٹیم کے اوپنر ایشان کشن نے بنگلادیش کے خلاف تیز ترین ڈبل سنچری بنا کر ون ڈے کرکٹ میں نیا ریکارڈ بنادیا۔
چٹوگرام میں سیریز کے تیسرے میچ میں ایشان کشن نے 126 گیندوں پر تیز ترین ڈبل سنچری بنائی۔
میچ میں ایشان کشن 131 گیندوں پر 210 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ انہوں نے اننگز میں 10 چھکے اور 24 چوکے لگائے۔
ایشان کشن ون ڈے میں ڈبل سنچری بنانے والے دنیا کے ساتویں اور بھارت کے چوتھے کھلاڑی بن گئے ہیں۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے زمبابوے کے خلاف 138 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی تھی۔