• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان ٹیسٹ کے دوران بابر اعظم کا امپائر ماریس ایراسمس کیساتھ مذاق

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملتان ٹیسٹ کے دوران امپائر کے ساتھ ہنسی مذاق بھی دیکھنے میں آ رہا ہے جس نے شائقینِ کرکٹ کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیر دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا ملتان ٹیسٹ میچ کے دوران امپائر ماریس ایراسمس کے ساتھ کیا گیا مذاق انٹرنیٹ پر صارفین بہت زیادہ پسند کر رہے ہیں۔

ملتان ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز انگلینڈ کی دوسری اننگز کے دوران چھٹے اوور کے اختتام پر بابر اعظم نے گراؤنڈ میں امپائر ماریس ایراسمس کے ساتھ مذاق کیا جس پر گراؤنڈ میں بیٹھے افراد اور ٹی وی پر میچ دیکھنے والے شائقین ہنس پڑے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی بابر اعظم اور ماریس ایراسمس کے مذاق کی ویڈیو اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے۔

پی سی بی کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو کو بعد ازاں دیگر لوگوں نے اپنے اکاؤنٹ سے بھی اسے شیئر کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے امپائر بھی بابر اعظم کے کیے گئے مذاق کو پسند کرتے ہیں اور اس پر مسکراتے ہیں۔

واضح رہے کہ ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے دن ایک اتفاقیہ تصویر سامنے آئی تھی جس کو پہلی نظر میں دیکھ کر لگ رہا تھا کہ بابر اعظم کی توند نکل آئی ہے تاہم غور سے تصویر دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ بابر اعظم کے برابر میں ماریس ایراسمس کھڑے تھے۔

بابرا عظم اور ماریس ایراسمس کی یہ تصویر بھی انٹرنیٹ پر کافی وائرل ہوئی تھی۔

گزشتہ روز بابر اعظم کی جانب سے امپائر سے کیے گئے مذاق کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ بابر اعظم نے اس تصویر کو سوشل میڈیا پر دیکھ کر ایسا کیا ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید