گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔
ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملک کی سیاسی صورتِ حال پر تفصیلی گفتگو بھی کی۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے مختلف ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔
گورنر پنجاب سے ملاقات کرنے والوں میں رکنِ قومی اسمبلی راؤ اجمل، ارکانِ صوبائی اسمبلی ایم پی اے سلمان رفیق، چوہدری شہباز اور دیگر شامل ہیں۔
اس موقع پر محمد بلیغ الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملک میں معاشی استحکام سیاسی استحکام سے وابستہ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
گورنر پنجاب نے کہا کہ معاشی مشکلات سے نکلنے کے لیے شبانہ روز کوششیں جاری ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ قوم میں مایوسی پھیلانے کی بجائے امید دینے کی ضرورت ہے۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ مشکل دور سے گزر رہے ہیں لیکن سرنگ کے دوسرے سرے پر روشنی ہے۔