• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کے بعد فیصلہ کرونگا کہ کس جماعت میں شامل ہونا ہے‘ چوہدری نثار

کلرسیداں (نمائندہ جنگ) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا ہے کہ عوام اب لنگوٹ کس لیں میں الیکشن لڑوں گا الیکشن کے بعد فیصلہ کروں گا کہ کس جماعت میں شامل ہونا ہے،میں سیاست میں جاری گالم گلوچ کی سیاست کا حصہ ہرگز نہیں بننا چاہتا۔

انہوں نے روات کے قریب تخت پڑی میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں گزشتہ چار سال سے خاموش تھا مگر اب میں نے قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے عوام تیاری کرلیں ہم نے اس بار نئے انداز میں الیکشن لڑنا ہے۔

ملک بھر سے سے مزید