• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کیخلاف 5 کیسز کی سماعت 20 دسمبر کو مقرر

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیئرمین پی ٹی آئی، سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف 5 کیسز کی سماعت 20 دسمبر کو مقرر کر دی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کےخلاف ان 5 کیسز کی سماعت (کل) 13 دسمبر کو ہونی تھی۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق عمران خلاف کے خلاف یہ کیسز بینچ کی عدم دستیابی کی وجہ سے مؤخر کیے گئے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی غیر ملکی فنڈنگ کیس، عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس 20 دسمبر کے لیے مؤخر کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے 2 کیسز اور عمران خان کے انتخابی اخراجات جمع نہ کرانے سے متعلق کیس بھی 20 دسمبر کے لیے مؤخر ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید