• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن نے عمران خان کی آن لائن ویڈیو کانفرنس کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد (رپورٹ حنیف خالد) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اتوار کی شام پاکستان تحریک انصاف کی آن لائن پریس کانفرنس کا نوٹس لے لیا ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پاکستان الیکٹرانکس میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی سے سابق وزیراعظم کی ویڈیو لنک پر پریس کانفرنس کا ٹرانسکرپٹ اور پوری ویڈیو منگوانے کا فیصلہ کیا ہے۔

پیمرا کے ترجمان کے مطابق پیر 12 دسمبر ہفتے کا پہلا وورکنگ ڈے ہوگا آج پیر کو الیکشن کمیشن آف پاکستان عمران خان کی پریس کانفرنس کی مکمل ویڈیو ٹرانسکرپٹ کے ساتھ حاصل کرلی جائے گی۔

 اس آن لائن ویڈیو کانفرنس میں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان نے چیف الیکشن کمشنر آف پاکستان سکندر سلطان راجہ کے بارے میں غیر اخلاقی، غیر شائستہ گفتگو کی، ان کی یہ گفتگو آئین کے آرٹیکل 204کے منافی ہے جس پر عمران خان کے خلاف آئین کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان ضروری کارروائی کرے گا۔

اہم خبریں سے مزید