• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائی کورٹ: پروین رحمٰن قتل کیس کی سماعت میں اعظم سواتی کیس کا تذکرہ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ میں پروین رحمٰن قتل کیس کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما و سینیٹر اعظم سواتی کے کیس کا ذکر بھی ہوا۔

دورانِ سماعت عدالت نے آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ ہمیں اعظم سواتی کے خلاف مقدمات کی تفصیلات بتائیں۔

جسٹس کے کے آغا نے سماعت کرتے ہوئے کہا کہ سنا ہے کہ سابق وزیرِ اعظم عمران خان کے خلاف بھی کیسز بن رہے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی الزام میں کئی مقدمات کیسے درج ہوئے؟ اس حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں۔

عدالت نے آئی جی سندھ کو تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست پر سماعت آج ہوگی

اس سے قبل آج ہی سندھ ہائی کورٹ کراچی نے پاکستان تحریکِ انصاف کے گرفتار سینیٹر اعظم سواتی کے بیٹے کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کی تھی۔

عثمان سواتی نے والد اعظم سواتی کی سندھ میں گرفتاری کےخلاف سندھ ہائی کورٹ میں نئی درخواست دائر کی تھی۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس کے کے آغا کی سربراہی میں آج 2 رکنی بینچ کچھ دیر بعد عثمان سواتی کی درخواست کی سماعت کرے گا۔

سماعت کے سلسلے میں سینیٹر اعظم سواتی کے صاحبزادے عثمان سواتی اور سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بھی سندھ ہائی کورٹ میں موجود ہیں۔

قومی خبریں سے مزید