پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ سے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔
پی سی بی نے نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے دو ٹیسٹ میچز کی تاریخوں میں تبدیلی کی ہے۔
پی سی بی اعلامیے کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 27 کے بجائے 26 دسمبر کو اور دوسرا ٹیسٹ 4 کے بجائے 3 جنوری سے ہوگا۔
شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہوگا جبکہ دوسرا میچ ملتان میں کھیلا جائے گا۔
اعلامیے کے مطابق نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان 3 ایک روزہ میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 10، دوسرا 12 اور تیسرا مقابلہ 14 جنوری کو ہوگا۔