سارہ انعام قتل کیس میں عدالت نے سینئر صحافی ایاز امیر کو موبائل فون واپس کرنے کا حکم دے دیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت میں صحافی ایاز امیر کی موبائل فون کی سپرداری کی درخواست پر سماعت کی۔
سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں ایاز امیر کے وکیل نثار اصغر پیش ہوئے، پولیس رپورٹ کے بعد عدالت نے ایاز امیر کا موبائل فون واپس کرنے کا حکم دیا۔
پولیس نے جمع کروائے گئے جواب میں بتایا کہ ایاز امیر کا موبائل فون تفتیش کے لیے فرانزک لیب بھجوادیا گیا تھا۔
پولیس رپورٹ میں مزید کہا کہ فرانزک رپورٹ سے معلوم ہوتا ہے کہ فون کیس میں استعمال نہیں کیا گیا۔
پولیس کے مطابق موبائل فون کو کیس پراپرٹی کے طور پر برقرار رکھنے کی ضرورت نہیں، ہمیں موبائل واپس کرنے پر کوئی اعتراض نہیں۔