• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈالر کی اونچی اڑان کیسے روکی جائے، آج اہم اجلاس طلب

وزیر خزانہ اسحاق ڈار ڈالر کی صورتحال پر آج اہم اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں آئی ایس آئی حکام بھی شرکت کریں گے۔

اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون، معاونین خصوصی، سیکریٹری خزانہ اور گورنر اسٹیٹ بینک شرکت کریں گے۔

رپورٹس کے مطابق اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر، ڈی جی ایف آئی اے اور کسٹمز حکام بھی شریک ہوں گے۔

واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 49 کروڑ ڈالر مزید کم ہوگئے۔

قومی خبریں سے مزید