کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسٹیٹ بینک زرمبادلہ کے ذخائر میں ایک ارب 49 کروڑ ڈالر کی مزید کمی ،اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار کے مطابق 9دسمبر کو ختم ہو نے والے ہفتے پر ملکی زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 12ارب 57 کروڑ 2 لاکھ ڈالر ہیں
ان میں سے 6ارب 70 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کے پاس ہیں جبکہ گذشتہ ہفتے اسٹیٹ بینک کے پاس 6ارب 71 کروڑ 49 لاکھ ڈالر تھے ،اس طرح ایک ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر ایک ارب 49 کروڑ ڈالر کم ہو گئے
اسٹیٹ بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 87 کروڑ 2 لاکھ ڈالر ہیں ،گذشتہ ہفتے کمرشل بینکوں کے پاس 5 ارب 86 کروڑ 68 لاکھ ڈالر تھے ۔