• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرمنی یورپ میں ایران کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر برقرار

جرمنی اور ایران کی تجارت میں اضافہ ہوا ہے، جرمنی کے وفاقی شماریات دفتر سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق جرمنی نے رواں برس جنوری سے اکتوبر تک 1.2 ارب یورو کی اشیا ایران کو برآمد کیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اسی عرصے میں جرمنی کا ایران سے درآمدات کا حجم 26 کروڑ یورو رہا۔

جرمن ایرانی چیمبر آف انڈسٹری اینڈ کامرس نے اپنی ویب سائٹ پر کہا ہے کہ جرمنی بدستور یورپ میں ایران کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔

2021ء میں جرمنی نے ایران کو 27 کروڑ 50 لاکھ یورو کی مشینری اور انجینئرنگ ٹیکنالوجی فروخت کی تھی۔

جرمنی کے برآمدی قوانین کے تحت ایران کو فروخت کیے گئے سامان کی تفصیلات ظاہر کرنے کی اجازت نہیں۔

ہیمبرگ میں ایران کی ملکیت ’یورپین ایرانی ٹریڈ بینک‘ اور دو جرمن بینک ’واکس بینک کونسٹانز‘ اور ’واکس بینک شوارزوالڈ‘ دونوں ممالک کے درمیان حساس کاروباری ڈیلز میں رقوم کی منتقلی کرتے ہیں۔

امریکا نے یورپین ایرانی ٹریڈ بینک پر ایران کے جوہری میزائل پروگرام میں غیرقانونی کردار ادا کرنے کا الزام لگایا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید