وزیراعظم شہباز شریف نے اداکار فردوس جمال کو ٹیلیفون کرکے ان کی خیریت دریافت کی اور کہا کہ قوم آپ کے لئے دعاگو ہے۔
وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے فردوس جمال سے خیریت دریافت کی۔
اعلامیہ میں بتایا گیا کہ شہباز شریف نے فردوس جمال کو علاج معالجے میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم نے کہا کہ اِنشاءاللّٰہ آپ کے علاج میں کوئی کسر نہیں اٹھا رکھیں گے۔
اعلامیہ کے مطابق فردوس جمال نے مزاج پرسی اور علاج سے متعلق یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔
خیال رہے کہ سرطان کے مرض میں مبتلا فردوس جمال ایک نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔