• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیرس: پاکستانی سفارتخانے میں قائدِ اعظم کی سالگرہ کی تقریب

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں واقع پاکستانی سفارت خانے میں بانیٔ پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کی سالگرہ اور کرسمس کی تقریبات منائی گئیں۔

پاکستانی کمیونٹی کے ارکان اور فرانسیسی مہمانوں کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی جہاں کیک کاٹے گئے۔

تقریب میں بچوں نے بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے تقاریر کیں اور پاکستان کے حصول میں قائدِ اعظم کی قیادت کو اجاگر کیا۔

پاکستانی سفیر عاصم افتخار احمد نے فرانس میں پاکستانی اور مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا محبت، امن، ہمدردی کا پیغام اور قائد کا آزادی و مساوی حقوق کا وژن اس جشن میں عیاں ہے۔

فرانس میں مقیم پاکستانیوں نے تقریب میں ملی نغمے بھی گائے۔

قومی خبریں سے مزید