سابق صدر آصف علی زرداری نے گلبرگ لاہور میں چوہدری شجاعت حسین سے ملاقات کی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف کے بعد آصف علی زرداری بھی ق لیگ کے سربراہ سے ملاقات کے لیے پہنچے۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری چوہدری شجاعت نے ملاقات کے دوران پنجاب کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
اس دوران پنجاب اسمبلی کو تحلیل کیے جانے سے بچانے کے حوالے سے بھی بات چیت ہوئی۔
ذرائع کے مطابق آصف زرداری نے پنجاب کی صورتحال میں حتمی فیصلے کو چوہدری شجاعت حسین کی رضامندی سے مشروط کردیا۔
ملاقات میں وفاقی وزراء سالک حسین اور طارق بشیر چیمہ بھی شریک تھے۔