کراچی ( نیوزڈیسک) بھارت میں قتل کے بعد لاش کے کئی ٹکڑے کرنے کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق جے پور شہر میں گرفتار ملزم 32 سالہ انوج شرما نے اپنی بیوہ 64 سالہ پھوپھی کو سر پر ہتھوڑا مار کر قتل کر دیا جس کے بعد ملزم نے لاش کے 10 ٹکڑے کر دیے۔رپورٹس کے مطابق ملزم کی پھوپھی نے اسے 11دسمبر کو ایک تقریب کے لیے دہلی جانے سے منع کیا تھا جس پر اس نے انہیں قتل کر دیا۔