• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنرراج لگ سکتا ہے‘ شیخ رشید

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پنجاب میں سپریم کورٹ کا فیصلہ موجود ہے اس لیے تحریک عدم اعتماد آسکتی ہے نہ گورنر راج لگ سکتا ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔اتوارکو اپنے بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ 560سے زائد سیٹوں پر انتخابات ملک کی سیاست کے در و دیوار ہلا دیں گے، خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت حاصل ہے۔جو کہتے تھے وہ اسمبلیاں نہیں توڑیگا ان کو منہ کی کھانا پڑی اور اکیلے عمران خان نے سارے سیاست دانوں کو چت کر دیا۔شیخ رشید احمد نے کہا کہ جو اپنے آپ کو گرو سمجھتے تھے اور جو عمران خان کو دیوار کے ساتھ لگانا چاہتے تھے وہ ہی دیوار ان پر گر گئی ہے، الیکشن میں ہر رکاوٹ حکومت کے گلے پڑے گی۔سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ حکومت عوام کی حالت پر رحم کرے، رکاوٹیں مت کھڑی کرے اور نوازشریف کو بلائے، نواز شریف نیو ایئر لندن میں منائیں، بیماری کا بہانہ ختم کریں اور پاکستان آئیں۔
ملک بھر سے سے مزید