• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کل ہوگی

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف مبینہ بیٹی ٹیریان جیڈ وائٹ کی معلومات چھپانے پر نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان، الیکشن کمیشن اور وفاق کو پری ایڈمشن نوٹسز جاری کرتے ہوئے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر معاونت طلب کر رکھی ہے۔

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ عمران خان نے گذشتہ عام انتخابات میں کاغذات نامزدگی میں غلط معلومات دیں، دو بچوں کا ذکر کیا، ایک کی معلومات چھپائی، اس لیے عمران کو نا اہل کیا جائے۔

کل (منگل) کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے فریقین سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر رکھے ہیں۔

آخری سماعت میں درخواست گزار نے قابل سماعت ہونے کی دلیل میں عدالتی مثال پیش کی اور موقف اپنایا کہ عدالت یہ معاملہ دیکھ سکتی ہے اور اگر حقائق کا تناز‏ع ہو تب بھی عدالت کا دائرہ اختیار ہے کہ اس کا جائزہ لے۔

 گذشتہ سماعت پر عدالت نے تحریری حکمنامہ میں کہا تھا کہ درخواست گزار نے دستاویزات کا حوالہ دے کر کہا ہے کہ عمران خان کے دراصل تین بچے ہیں۔

عدالت نے کل ہونے والی سماعت کیلئے عمران خان الیکشن کمیشن سمیت تمام فریقین کونوٹس جاری کر رکھے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید