• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کے خلاف آج اکٹھے 5 کیسز کی سماعت ہوگی

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے خلاف آج اکٹھے 5 کیسز کی سماعت ہوگی۔

عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹرئین کو کاغذات نامزدگی میں چھپانے کے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔

ممنوعہ فنڈنگ کیس اور توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کے فیصلوں کے خلاف پی ٹی آئی کی درخواستوں کی سماعت بھی اسلام آباد ہائیکورٹ کرے گی۔

اسی طرح چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے خلاف نازیبا ریمارکس کیس اور عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس کی سماعت بھی آج ہوگی۔

قومی خبریں سے مزید