• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیرہ غازی خان،ٹرانسفارمر ٹھیک نہ ہونے پر سیکڑوں افراد کی ریلی،مظاہرہ

ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار،نمائندہ جنگ)ٹرانسفارمر ٹھیک نہ  ہونے پر بستی ابرینڈ والا کےسیکڑوں مکینوں  نےپل ڈاٹ سے احتجاجی ریلی نکالی اور کچہری روڈ پر کمشنر آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا،مظاہرین نے رکاوٹیں کھڑی کر کے کچہری جانے والی سڑک کو ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کر دیا، جبکہ احتجاج میں شریک بچوں نے علامتی طور پر مرغا بن کر اپنے غم وغصہ کا اظہار کیا ، مظاہرین نے دھمکی دی کہ اگر بجلی بحالی کیلئے فوری طور پر اقدامات نہ کئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کر دینگے ۔اس موقع پر سابق نائب ناظم لطیف خان وڈانی و دیگر نے بتایا کہ ایک ہفتہ قبل بستی کا ٹرانسفارمر خراب ہوا ،واپڈا حکام ٹرانسفارمر اتار کر لے گئے لیکن  دوبارہ نہیں لگایا گیا ۔روزے کی حالت میں روزانہ احتجاج کر رہے ہیں لیکن مسئلہ حل نہیں ہوا ۔ اس سلسلہ میں رابطہ کرنے پر ایکسیئن میپکو سیف اللہ سہرانی نے بتایا کہبستی ابرینڈ والا کے مکین لاکھوں کے نا دہندہ ہیں، بجلی چوری میں ملوث ان افراد کی بجلی اس وقت تک بحال نہیں کی جائیگی جب تک یہ لوگ میٹر لگوانے کیلئے تیار نہیں ہو جاتے، انہوں نے بتایا کہ بجلی چوری  پر بستی  کی بجلی منقطع کر کے ٹرانسفارمر اتار لیے گئے ہیں،  انہوں نے اس موقع پر میپکو اہلکار راحیل غنی کے اغوا میں ملوث افراد کی فوری گرفتاری اور سخت سزا کا مطالبہ کیا ۔
تازہ ترین