• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کے تعلیمی اداروں میں منشیات سپلائی کرنیوالی مرکزی ملزمہ راولپنڈی سے گرفتار

تصاویر بشکریہ ANF
تصاویر بشکریہ ANF

اینٹی نارکوٹکس فورس کے عملے نے راولپنڈی میں بس ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی کراچی اسمگلنگ ناکام بنا دی اور خاتون سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ نئے سال کی تقریبات کے سلسلے میں برگر پارٹیوں کے لیے مخصوص منشیات راولپنڈی سے بس کے ذریعے کراچی اسمگل کی جا رہی ہے، جس پر ڈائیوو بس ٹرمینل راولپنڈی پر مسلسل نگرانی شروع کی گئی۔

ترجمان کے مطابق بس ٹرمینل سے ایک مشتبہ شخص اور خاتون مسافر کو حراست میں لیا گیا۔

تصاویر بشکریہ ANF
تصاویر بشکریہ ANF

راولپنڈی سے کراچی روانگی کے لیے بس کی تلاشی لی گئی تو خاتون مسافر کے بیگ سے لاکھوں روپے مالیت کی 4 کلو 368 گرام وِیڈ ضبط کی گئی۔

برآمد شدہ منشیات کھانے کی پیکنگ کے پلاسٹک کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھی۔

ترجمان کے مطابق خفیہ رپورٹس ہیں کہ یہ منشیات کراچی کے کالجز اور یونیورسٹیز میں طلباء کو سپلائی کی جاتی ہے۔

گرفتار ملزمان راولپنڈی اور اسلام آباد میں پارٹیز کو ڈرگز کی تقسیم میں ملوث گروہ کے اہم رکن اور آرگنائزر ہیں۔

ضبط شدہ وِیڈ راولپنڈی اور اسلام آباد میں نئے سال کی پارٹیوں کے دوران تقسیم کی جانی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

قومی خبریں سے مزید