• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علاج میں معاونت پر فردوس جمال کی فیملی شہباز شریف کی مشکور

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو 

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کینسر میں مبتلا سینئر اداکار فردوس جمال کے علاج کے اخراجات برداشت کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

حال ہی میں یہ خبر سامنے آئی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے اداکار فردوس جمال سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور انہیں یقین دلایا کہ پوری قوم ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہے۔

وزیرِ اعظم نے اداکار کو یہ یقین دلایا کہ ان کے کینسر کے علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی۔

اداکار کے بیٹے حمزہ فردوس نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر شہباز شریف کا مشکل وقت میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

اُنہوں نے اپنی انسٹا پوسٹ میں شہباز شریف کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ محترم وزیر اعظم شہباز شریف صاحب! آپ نے ہمارے والد کی صحت کے لیے جس تشویش اور مہربانی کا مظاہرہ کیا ہے اس سے ہمارا پورا خاندان متاثر ہے۔ 

اُنہوں نے لکھا ہے کہ میرے والد سے ذاتی طور پر بات کرنے اور انہیں یقین دلانے کے لیے کہ وفاقی حکومت اس مشکل وقت میں ان کے ساتھ کھڑی ہے، میری پوری فیملی آپ کی شکر گزار ہے۔

واضح رہے کہ کچھ دن قبل فردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پر اس خبر سے آگاہ کیا تھا کہ ان کے والد کینسر میں مبتلا ہو گئے ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید