عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے یہ بات کہی ہے۔
شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ حکمراں پہلے کہتے تھے کہ اسمبلیاں توڑیں، الیکشن کرا دیں گے، مگر اب کھیلیں گے، نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آ گئے ہیں۔
شیخ رشید کا مزید کہنا ہے کہ سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہو گی قوم کی بکنے اور نہ بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔.