• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان کو پارٹی چئیرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

الیکشن کمیشن نے سابق وزیرِ اعظم عمران خان کو پارٹی چیئرمین شپ سے ہٹانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

الیکشن کمیشن  میں عمران خان کو پارٹی عہدے سے ہٹانے کی دوسری درخواست پر سماعت ہوئی۔

اس دوران بیرسٹر علی گوہر اور درخواست گزار ایڈووکیٹ آفاق احمد الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

دورانِ سماعت ایڈووکیٹ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ نااہل عمران خان کو چیئرمین شپ سے ہٹایا جائے، اس کیس میں از خود نوٹس بنتا ہے، الیکشن کمیشن فیصلے میں نااہلی کی وجوہات دی گئی ہیں، دیکھنا ہے کہ عمران خان صادق اور امین ہیں کہ نہیں، عمران خان کا لیگل اسٹیٹس دیکھیں، وہ نااہل ہیں۔

بیرسٹر علی گوہر نے کہا کہ اگلی سماعت پر جواب جمع کرا دوں گا، نوٹس کا ریکارڈ مجھے فراہم کر دیں۔

بعد ازاں آفاق احمد کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کیس کی سماعت 10 جنوری تک ملتوی کر دی۔

قومی خبریں سے مزید