• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ، 26 دسمبر کو مسیحی سرکاری ملازمین کی چھٹی کا اعلان

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

 سندھ بھر میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کے لیے کرسمس کی چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

جاری کیے گئے چھٹی کے نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ بھر میں 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کے لیے تعطیل ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 27 دسمبر کو بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے سلسلے میں عام تعطیل ہو گی۔

 اِن چھٹیوں کا نوٹیفکیشن چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ 25 دسمبر کو کرسمس کے موقع پر اتوار کی ہفتہ وار تعطیل ہونے کے باعث 26 دسمبر کو مسیحی برادری کے سرکاری ملازمین کے لیے چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید