• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: 87 ہزار ایکٹر گرین لینڈ کو رہائشی و کمرشل کرنے کی تیاری

لاہور کی 87 ہزار ایکڑ گرین لینڈ کو رہائشی اور کمرشل کرنے کی تیاری کرلی گئی۔

لاہور کے ماسٹر پلان 2050ء کے پہلے مرحلے میں 87 ہزار ایکڑ اراضی کو گرین سے رہائشی اور کمرشل کرنے کی تیاری کی گئی ہے۔

ابتدائی طور پر کاہنہ کاچھا اور ملحقہ علاقوں کی 32 ہزار ایکڑ اراضی کو گرین سے رہائشی اور کمرشل لینڈ میں بدلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی زیر صدارت کل ہونے والے اجلاس میں لاہور ماسٹر پلان 2050ء کے پہلے مرحلے کی منظوری دیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ اس منصوبے پر ایک حکومتی شخصیت سمیت لاہور کی 5 اہم شخصیات کے فرنٹ مین کام کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق 87 ہزار ایکٹر گرین لینڈ کو رہائشی اور کمرشل میں بدلنے کےلیے تیزی سے کام کیا گیا، ابتدائی طوری پر کاہنہ کاچھا اور ملحقہ علاقوں کی 32 ہزار ایکٹر اراضی کو بدلا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق روڈا کے فیز 2 اور 3 کو اس پلان سے باہر رکھا گیا ہے، حکومت کے اس منصوبے سے بہت سی اہم کاروباری شخصیات کو فائدہ پہنچے گا۔

اس سلسلے میں ایل ڈی اے اتھارٹی کا ایک اجلاس کل ہونے جارہا ہے، جس کی صدارت چیئرمین اتھارٹی وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کریں گے۔

لاہور ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کے ڈائریکٹر جنرل کا کہنا ہے کہ 32 ہزار ایکڑ کو رہائشی اور کمرشل کیے جانے کی تجویز ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس تجویز کو اتھارٹی کے اجلاس میں لے جایا جارہا ہے، زمین کے مالکان سے کوئی بھی کاروباری شخصیات اراضی خرید سکتی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید