• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ کے اسپتالوں کا برا حال ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

فائل فوٹو
فائل فوٹو

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں کا برا حال ہے، کراچی کے اسپتال باقی صوبے کے مریضوں کا بوجھ اٹھاتے ہیں۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ اربوں روپے کا بجٹ لوٹ مار کی نظر ہو رہا ہے، سندھ میں بدانتظامی اتنی ہے کہ لوگوں کی تنخواہیں نہیں دی جا رہی، یہ ترقیاتی منصوبوں پر بھی بجٹ نہیں لگا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 3 سال پی ٹی آئی نے وفاقی اسپتالوں کو نہیں سنبھالا، ان اسپتالوں کی اونرشپ کوئی قبول نہیں کرتا، حکومت این جی اوز کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہی ہے، کے ایم سی کے اسپتالوں کا بھی برا حال ہے۔

حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ لیاری جنرل اسپتال میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی نشاندہی ہو چکی ہے ، نرس طلبا کے وظیفے بھی کھائے جا رہے ہیں، اسپتالوں میں دوائیاں مریضوں سے منگوائی جاتی ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ کے ایم سی کے اسپتالوں میں دوائیوں کے لیے صرف 5 کروڑ روپے جاری کیے جاتے ہیں، عباسی شہید اسپتال میں صفائی کی صورت حال بہت ناقص ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ لیاری میں واقعے کی آج کے دن ہر صورت میں ایف آئی آر درج ہونی چاہیے۔

قومی خبریں سے مزید