• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

توانائی کی بچت کیلئے مؤثر حکمتِ عملی بنائی ہے، وزیردفاع خواجہ آصف

 
خواجہ آصف--- فائل فوٹو
خواجہ آصف--- فائل فوٹو

وفاقی وزیر برائے دفاع، خواجہ آصف نے کہا ہے کہ توانائی کی بچت کے لیے مؤثر حکمت عملی بنائی ہے، اپنے رہن سہن اور روز مرہ کے معمولات میں تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کوئٹہ میں توانائی کی بچت سے متعلق وفاقی کابینہ سے منظور شدہ حکمت عملی پر بریفنگ دی، بریفنگ میں دیگر وفاقی وزراء و حکام بھی شریک ہوئے۔

اس دوران خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ کوئٹہ آنےکا مقصد صوبائی حکومت کو توانائی بچت کی حکمت عملی پر اعتماد میں لینا ہے، دنیا میں بازار رات کو جلد بند ہوجاتے ہیں، ہم کوئی ایسا کام نہیں کر رہے جو دوسرے ملک نہ کرتے ہوں، جب تاجر وقت پر گھر پہنچیں گے تو بچوں کو بھی وقت دے سکیں گے۔

وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ توانائی کی بچت کے لیے موثر حکمت عملی بنائی ہے، جب حکومت ملی تو وسائل نہ ہونے کے برابر تھے، توانائی بچت کی ہمارے ملک کو بہت زیادہ ضرورت ہے۔

خواجہ محمد آصف کا کہنا تھا کہ توانائی میں بجلی، گیس، پیٹرول اور پانی سب شامل ہیں، ہمارے لائف اسٹائل سے توانائی کا زیادہ استعمال ہو رہا ہے، حکومت کےساتھ قوم کی بھی ذمہ داری ہے کہ وسائل کی بچت کرے۔

اُن کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور گیس درآمد کرنا پڑتی ہے جس پر زرمبادلہ خرچ ہوتا ہے۔

انہوں نے آئی ایم ایف سے متعلق بات کرتے ہوئے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو گزشتہ حکومت نے سبوتاژ کیا، آئی ایم ایف کی شرائط میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

قومی خبریں سے مزید