• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گورنر پنجاب کے اقدامات غیر قانونی ہیں، فرخ حبیب

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ گورنر پنجاب کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات غیر قانونی ہیں اور یہ تمام اقدامات عدالت میں چیلنج ہوں گے۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فرخ حبیب نے کہا کہ گورنر کوئی بھی غیر آئینی اجلاس طلب نہیں کر سکتے، ملک میں سیاسی بحران کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، کوئی سیاسی جماعت لاڈلی نہیں، سب کے ساتھ قانون کے مطابق عمل ہونا چاہیے۔

فرخ حبیب  نے کہا کہ 2018 میں پاکستان تحریک انصاف کی یہی اسکروٹنی کمیٹی بنی، اسکروٹنی کمیٹی پی ٹی آئی کی پہلے رپورٹ تیار کر لیتی ہے، الیکشن کمیشن سے سوال ہے سپریم کورٹ کے فیصلے پر کب عمل ہوگا، پانچ سال ہوگئے اسکروٹنی کمیٹی الیکشن کمیشن کو رپورٹ نہ پیش کر سکی۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) پاپڑ والے اور ٹی ٹی کے ماہر ہیں، جو لوگ کبھی لندن نہ گئے ان کے نام پر ٹی ٹی لگ رہی ہے، اسحاق ڈار نواز شریف کیلئے منی لانڈرنگ کرتا تھا۔

فرخ حبیب نے کہا کہ ہم سب قانون کی حاکمیت کی جنگ لڑ رہے ہیں، پی ٹی آئی نے فنڈ ریزنگ کی رپورٹ جمع کروائی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ کہہ رہے ہیں 4 بجے تک گورنر نیا آرڈر جاری کردیں گے، ملک میں سیاسی بحران کے ذمہ دار موجودہ حکمران ہیں، 8 ماہ میں این آر او لیا اور چوریاں معاف کروا دیں۔

قومی خبریں سے مزید