نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان کےلیے آکلینڈ سے اُڑان بھرلی، جو کل صبح کراچی پہنچے گی۔
نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ دورہ پاکستان کےلیے سفر پر روانہ ہوگیا، اسکواڈ نے آکلینڈ سے کراچی کا رخت سفر باندھ لیا۔
نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ براستہ دبئی پاکستان پہنچے گا، مہمان ٹیم کل صبح کراچی پہنچے گی۔
پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر کو کراچی میں شروع ہوگا۔
دوسرا ٹیسٹ میچ 3 جنوری سے ملتان میں کھیلا جائے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم اس دورے کے دوران 3 ایک روزہ میچز 10 سے 14 جنوری کو کراچی میں کھیلے گی۔