انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے یو اے ای میں جاری انگلینڈ لائنز کا دورہ منسوخ کردیا۔
انگلینڈ لائنز اور پاکستان شاہینز کے درمیان یو اے ای میں سیریز کھیلی جارہی تھی تاہم ای سی بی دورہ منسوخ کرکے کھلاڑیوں اور عملے کی انگلینڈ واپسی کے انتظامات کررہا ہے۔
یو اے ای میں پاکستان شاہینز اور انگلینڈ لائنز کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ ختم کردیا گیا تھا، وائٹ بال سیریز میں 5 ون ڈے میچز کھیلے جانے تھے، بقیہ 3 میچز بھی ختم کردیے گئے۔
انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کا ابوظبی میں شیڈولڈ کیمپ بھی اب ختم کردیا گیا ہے، انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں ابوظبی میں کیمپ میں حصہ لینا تھا۔
ای سی بی کا کہنا ہے کہ انگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیم کے کیمپ کے لیے اب متبادل آپشنز دیکھےجائیں گے۔