• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعلیٰ پنجاب کیلئے پی پی سے حسن مرتضیٰ کا نام شامل

پنجاب کی وزارتِ اعلیٰ کیلئے پیپلز پارٹی سے حسن مرتضیٰ، علی حیدر گیلانی اور عثمان محمود جبکہ ن لیگ سے ملک احمد خان اور اویس لغاری دوڑ میں شامل ہیں۔

پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن کا کہنا تھا کہ آئین پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں ہو گا۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان پنجاب کی سیاسی صورتِ حال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر حسن مرتضیٰ نے کہا کہ گورنر پنجاب کا اعتماد کا ووٹ لینے کا حکم آئین کے مطابق ہے۔

دوسری جانب پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ ن لیگ ارکان کی تعداد زیادہ ہے، پنجاب میں وزارتِ اعلیٰ ان کا حق ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس بلانے پر تنازع پیدا ہو گیا تھا۔

اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے آج 21 دسمبر کو اسمبلی کا اجلاس بلانے سے انکار کر دیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید