• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گِل کے بغاوت پر اکسانے کے کیس میں قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں شہباز گِل کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس کی سماعت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے فیصلے میں کہا کہ ہے کہ شہباز گِل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتے ہیں۔

عدالت کا کہنا ہے کہ شہباز گِل 2 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے جمع کرائیں اور  اگلی پیشی پر حاضری یقینی بنائیں۔

عدالت نے شہباز گِل کیس کی سماعت 6 جنوری تک ملتوی کر دی۔ 

قومی خبریں سے مزید