• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر قومی اسمبلی نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دیدیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی اسمبلی کے اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے شاہ محمود قریشی کے خط کا جواب دے دیا۔

اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اپنے خط میں لکھا کہ شیڈول کے اندر کوئی رکن استعفے کی تصدیق کے لیے نہیں آیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے پی ٹی آئی اراکین کو استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے لیے مدعو کر لیا۔

خط میں استعفوں کی تصدیق سے متعلق قواعد کا حوالہ دیا گیا۔

خط میں کہا گیا کہ 11 اپریل کو جمع کرائے گئے استعفوں کی تصدیق کے لیے 23 مئی کو خط لکھا گیا،  6 سے 10 جون تک استعفوں کی تصدیق کی مہلت دی گئی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ اسپیکر کو پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی تصدیق کے لیے خط لکھ دیا ہے، اسپیکر چاہیں سب کو ایک ساتھ بلائیں یا ایک ایک کر کے بلائیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا تھا کہ 17 دسمبر کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کا الیکشن کروانے کا ارادہ نہیں، اپنے دستخطوں کے ساتھ میں اسپیکر کو خط بھیج رہا ہوں، اسپیکر ہمیں بلائیں تاکہ ہم ان کے سامنے پیش ہو سکیں اور اجتماعی طور پر پیش ہو کر فیصلےکی تجدید کر سکیں۔

قومی خبریں سے مزید