• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان احتساب سے بچنے کیلئے ڈرامے کر رہا ہے، ترجمان پیپلز پارٹی

فیصل کریم کنڈی - فوٹو: فائل
فیصل کریم کنڈی - فوٹو: فائل

ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ عمران خان احتساب سے بچنے کے لیے ڈرامے کر رہا ہے۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کے خطاب پر ردِعمل دیتے ہوئے ترجمان پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ عمران خان گھبراہٹ کے شکار ہیں، ان کا سیاسی مستقبل تاریک ہوچکا۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری بیرون ملک دوروں کے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں، عمران خان گرفتاری کے خوف سے سفارتی استثنیٰ لے کر امریکا جاتے تھے۔

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عمران خان اور نریندر مودی دونوں سفارتی استثنیٰ لے کر امریکا گئے۔

قومی خبریں سے مزید