مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زردای سے ملاقات کی اور پنجاب میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔
پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین آصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے بلاول ہاؤس پہنچے۔
چوہدری شجاعت حسین کے ساتھ چوہدری شافع حسین اور چوہدری سالک حسین بھی تھے۔
دونوں رہنماؤں کی ملاقات تقریباً ایک گھنٹے جاری رہی، جس میں ملکی اور پنجاب کی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔