• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گراں فروشی پر راولپنڈی میں مزید5ایف آئی آر درج،50ہزار جرمانہ

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)پرائس مجسٹریٹ اسسٹنٹ کمشنر صدر تسنیم علی خان نےجمعہ کو تھانہ ایئر پورٹ کی حدود میں چیکنگ کے دوران پانچ ایف آئی آرز درج کرانے کے ساتھ ساتھ گراں فروشی پر دکانداروں کو 50ہزار روپے جرمانے کئے ۔جبکہ ڈویژن بھر میں درج مقدمات کی تعداد53ہوگئی ہے ۔جس میں سے صرف راولپنڈی میں51ایف آئی آرز گراں فروشی پر کرائی گئی ہیں۔ضلعی ذرائع کے مطابق اوورچارجنگ کی شکایات ضلع اٹک میں140،چکوال میں 82،جہلم169اور راولپنڈی میں366ہیں۔جن پر اٹک میں ایک لاکھ65ہزار روپے کے جرمانے کئے گئے۔چکوال میں39ہزار،جہلم میں ایک لاکھ87ہزار دو سو،راولپنڈی میں اب تک سات لاکھ سترہ ہزار روپے کے جرمانے ہوئے ۔ایف آئی آرز جہلم میں دو راولپنڈی اکیاون ہیں۔پانچ جون سے لے کر دس جون تک راولپنڈی ضلع میں20ہزار308آٹے کے تھیلے فروحت کئے گئے ۔جہلم میں چار ہزار پانچ سو79،چکوال میں چھ ہزار ایک سو،اٹک میں34ہزار پانچ سو48روپے تھیلے فروحت ہوئے ۔زرائع کے مطابق اب تک ضلع راولپنڈی میںچار لاکھ چار ہزار کلو گرام چینی کوٹہ کے مقابلے میں57ہزار چھ سو 74کلو گرام فروحت ہوئی ۔اٹک میں 17ہزار 265کلو گرام،چکوال میں آٹھ ہزار دو سو 65کلوگرام،جہلم میں21ہزار976کلوگرام چینی فروحت ہوئی۔ذرائع کے مطابق پانچ  سے دس جون تک ڈویژن میں84ہزار477کلوگرام چکن فروخت ہوا۔جس میں راولپنڈی میں40ہزار876،جہلم میں4ہزار999،چکوال میں23ہزار671اور اٹک میں14ہزار 931کلوگرام چکن بکا ہے۔ 
تازہ ترین