• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ نے پرویز الہٰی کیخلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لی

مسلم لیگ ن نے پرویز الہٰی کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لے لی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس نہ لینے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ حاصل نہ کرنے پر پہلے ہی عہدے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ صرف وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد واپس لی گئی ہے، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد موجود رہے گی۔

خلیل طاہر سندھو نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد جمع کرائی تھی، گورنر پنجاب کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کر دیا گیا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ہم نے وزیرِ اعلیٰ کے خلاف تحریکِ عدم اعتماد غیر مؤثر ہونے کے بعد واپس لی ہے، عدالت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہم تسلیم کریں گے۔

پنجاب اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے چیف وہپ خلیل طاہر سندھو نے یہ بھی کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق گورنر کسی بھی وقت اجلاس بلا سکتے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید