پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا عفریت اسلام آباد تک آپہنچا ہے اور نیرو بانسری بجا رہا ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد فواد چوہدری نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا کہ خودکش حملہ ہماری بند آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہونا چاہیے۔
فواد چوہدری نے لکھا کہ حکمران بندوق کے زور پر عوام پر مسلط کیے گئے ہیں جو عوام سے لاتعلق ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا کہ پوری حکومت اپنے لوٹ مار کے مقدمات ٹھیک کرنے میں مصروف ہے، پاکستان کا عدم استحکام ملک کو معاشی افراتفری کی طرف دھکیل رہا ہے۔