• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ، 14 میں کمی، ادارہ شماریات

ادارہ شماریات اسلام آباد نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے۔ جس کے مطابق 51 اشیائے ضروریہ میں سے 20 کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جبکہ 14 کی قیمتوں میں کمی اور 17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق زندہ مرغی کی فی کلو میں قیمت میں 29 روپے کا اضافہ ہوا، چائے کا 190 گرام کا پیکٹ 7 روپے مہنگا ہوا۔ آگ جلانے والی لکڑی کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔ 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 17 روپے کا اضافہ ہوا۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق ٹوٹا باسمتی چاول کی فی کلو قیمت میں 1 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا جبکہ چھوٹا گوشت فی کلو 5 روپے مہنگا ہوا۔ گڑ، انرجی سیور، بلب اور پاؤڈر دودھ بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہے۔  

ادارہ شماریات کے مطابق مسور، چنے اور ماش کی دال کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا۔ تاہم ٹماٹر فی کلو 22 روپے سستے ہوئے۔ آلو کی فی کلو قیمت میں 7 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق انڈے فی درجن 4 روپے سستے ہوئے۔ ایل پی جی کے سلینڈر کی قیمت میں 6 روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔

قومی خبریں سے مزید