• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پرویز الہیٰ کو بحال کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری

وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کو بحال کرنے کا لاہور ہائیکورٹ کا تحریری حکم جاری کردیا گیا، پرویز الہٰی کی اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی پر گورنر کا نوٹیفکیشن معطل کیا گیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے حکم نامے میں کہا گیا کہ گورنر کے 19 اور 22 دسمبر کے نوٹیفکیشن معطل کیے جاتے ہیں، گورنر کے نوٹیفکیشن 11 جنوری تک معطل رہیں گے۔

 تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ اگر پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لینا چاہیں تو عدالت کا یہ حکم انہیں نہیں روکے گا۔

فیصلے میں پرویز الہٰی کی انڈرٹیکنگ کو بھی تحریر کیا گیا ہے۔

فیصلے کے متن  کے مطابق گورنر کے وکیل نے یقین دہانی کروائی کہ اگر پرویز الہٰی اعتماد کا ووٹ لینے کی یقین دہانی کروائیں تو نوٹیفکیشن واپس لینے کو تیار ہیں۔

 متن کے مطابق پرویز الہٰی کے وکیل نے کہا کہ انہیں گورنر کی آفر تحریری طور پر ملی تو وہ جواب دیں گے۔


قومی خبریں سے مزید