پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔
سوشل میڈیا پر حارث رؤف کے نکاح کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔
فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔
کرکٹر کے نکاح کے بعد ان کے ساتھی کھلاڑیوں بالخصوص لاہور قلندرز کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ جاری ہے۔