پاکستان کرکٹ ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں فوری طور پر تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر کوچنگ اسٹاف میں تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔
ذرائع کا بتانا تھا کہ نیوزی لینڈ سیریز کے بعد کوچنگ اسٹاف کے حوالے سے فیصلے ہوں گے۔
ثقلین مشتاق اور شان ٹیٹ اپنے عہدے کی مدت پوری کریں گے، دونوں کوچز کے عہدے کی مدت فروری 2023 تک ہے۔