• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو: بشکریہ شاداب خان ٹوئٹر اکاؤنٹ
فوٹو: بشکریہ شاداب خان ٹوئٹر اکاؤنٹ

پاکستان کرکٹ ٹیم کے نائب کپتان اور آل راؤنڈر شاداب خان نے حارث رؤف کو مشورہ دے دیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شاداب خان نے حارث رؤف اور ان کی اہلیہ مزنا کو نکاح کی مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ہمیشہ ہنستے مسکراتے رہیں۔

شاداب خان نے حارث رؤف کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہیری شکرانے کے نفل پڑھ لینا، ہوگئی تمھاری شادی‘۔ 

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

 فاسٹ بولر کا نکاح اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں ہوا جس میں ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید